بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کا 27ویں آئینی ترمیم کےلیے ووٹنگ کےعمل میں حصہ نہ لینے کااعلان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا۔جس میں راجہ ناصر عباس، حامد خان، نورالحق قادری اور ہمایوں مہمند نے شرکت کی

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اعلامیے کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم آئینِ پاکستان کی روح کے منافی ہے، تحریک کے اراکین کسی ووٹنگ یا رائے شماری میں حصہ نہیں لیں گے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ غیر آئینی عمل میں شریک ہونا آئین کی بالادستی سے انحراف ہے، 27ویں ترمیم آئین کے بنیادی ڈھانچے، پارلیمانی توازن اور وفاقی اصولوں کے خلاف ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا کہ پارلیمنٹ کسی یکطرفہ آئینی ترمیم کی مجاز نہیں، 27ویں ترمیم جامع قومی اتفاقِ رائے سے عاری ہے۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آئینی، قانونی اور جمہوری ذرائع سے احتجاج جاری رکھا جائے گا، تحریک نے ترمیم کو غیر آئینی، غیر جمہوری اور غیر مؤثر قرار دیا۔

Pak-China Friendship Hospital Islamabad - Ministry of Information and Broadcasting