بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے ہیں، عرفان صدیقی 2 ہفتے سے علیل تھے اور اسلام آباد کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر تھے اور صدر مسلم لیگ (ن) نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق سینیٹر عرفان صدیقی گزشتہ چند روز سے علیل تھے تاہم ان کی طبیعت اچانک بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ڈاکٹروں نے وینٹی لیٹر پر رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

حکومتی ذرائع نے کہا کہ 27 آئینی ترمیم کی منظوری کے لیے پیر کو ایوان میں پیش ہونے جارہی ہے تاہم حکومتی بینچ سے سینیٹر عرفان صدیقی کی طبیعت ناساز ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں آکسیجن لگی ہوئی ہے اور ہوسکتا ہے ووٹ نہ ڈال سکیں۔
حکومتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 64 اراکین کی تعداد موجود ہے اور ثابت کریں گے کہ دو تہائی اکثریت ہے۔
پارٹی رہنماؤں نے سینیٹر عرفان صدیقی کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کی اپیل کی ہے