بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد: جی الیون کچہری میں خود کش دھماکا، 5 افراد شہید، متعدد زخمی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) جی الیون سیکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں منگل کی دوپہر تقریباً ساڑھے بارہ بجے جی الیون سیکٹر کی کچہری میں کھڑی گاڑی میں زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی جب کہ دھماکے سے گاڑی میں آگ لگ گئی اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں وکلا اور سائلین بھی شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ دھما کے کے وقت کچہری ایریا میں لوگوں کی آمدورفت زیادہ تھی جس سے سائلین بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سلینڈر دھماکا معلوم ہوتا ہے تاہم اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔