ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کی معروف ڈائریکٹر اور کوریوگرافر فرح خان نے فلمی کیریئر کے آغاز میں جنسی ہراسانی کا سامنا ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
فرح خان نے حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔
اُنہوں نے شو کے دوران کیریئر کے آغاز میں پیش آنے والا ایک ناخوشگوار واقعہ بھی سنایا۔
بھارتی ہدایتکارہ نے بتایا کہ ایک بار رات کو ایک گانے کے بارے میں بات کرنے کے بہانے ایک ہدایتکار میرے کمرے میں داخل ہوگیا اور میرے پاس آ کر میرے بیڈ پر بیٹھ گیا جو انتہائی نامناسب رویہ تھا۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میں نے اس رویے کو بالکل برداشت نہیں کیا اور فوراََ ڈائریکٹر کو کمرے سے باہر نکال دیا۔
ٹوئنکل کھنہ نے اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ میں بھی وہاں موجود تھی اور میں ڈائریکٹر کے پیچھے فرح کے کمرے میں گئی اور یہ سب خود اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا۔









