راولپنڈی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔
آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت رویہ نہیں رکھا، یہاں قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آئے ہیں، عدالتیں اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کراتیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ایک قیدی کا اپنے وکیل سے ملنا اس کا حق ہے، عدالت اگر کسی کو نہیں بلاتی تو عدالت اس میں شامل ہے۔
سلمان اکرم راجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگلا لائحہ عمل یہی ہو گا کہ ہم سڑکوں پر نکلیں گے، پورے پاکستان کو نکلنا ہو گا۔









