بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ڈیمنشیا کا خطرہ کم سکتی ہیں، تحقیق

برطانیہ (نیوزویب )طرز زندگی میں معمولی تبدیلیاں ڈیمنشیا کے خطرے کو کم سکتی ہیں، سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ کی سادہ سرگرمیاں بھی ڈیمنشیا (نسیان اور یاداشت میں کمی) کے خطرات کو 39 فیصد تک کم کرسکتی ہیں، اسکے علاوہ طرز زندگی میں دیگر تبدیلیاں کرکے آپ اس بیماری کے خطرات کو کم سکتے ہیں۔

سائنسدانوں کے مطابق اس کے کافی شواہد ملے ہیں کہ ذہنی اور جسمانی طور پر متحرک رہنا اور صحت بخش و متوازن غذا کا استعمال یادداشت کی کمزوری سے بچاؤ کے بہترین طریقوں میں سے ہیں۔

سائنس دانوں نے ان روز مرہ سرگرمیوں میں ایک دلچسپ عنصر موسیقی سننا شامل کر دی ہے۔ ملبورن میں آسٹریلیا کی موناش یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 70 سال سے زائد عمر میں موسیقی سننا ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتا ہے۔

یہ تحقیق 10,800 سے زیادہ عمر رسیدہ افراد پر کی گئی، اس دوران موسیقی سننے یا اسے بجانے کے فوائد کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ جو لوگ موسیقی سنتے ہیں ان میں اس بیماری کے خطرے میں 39 فیصد کمی پائی گئی۔

انکا کہنا تھا کہ ہمیشہ موسیقی سننے سے ڈیمنشیا کے خطرے میں کافی زیادہ کمی ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ایسے افراد کی مجموعی ذہنی سوچ سمجھ اور یادداشت بھی اچھی تھی۔

تحقیق کی مرکزی مصنفہ اور موناش یونیورسٹی کی آنرز اسٹوڈنٹ ایما جافا کے مطابق نتائج اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ موسیقی سے متعلق سرگرمیاں بزرگ افراد میں ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے ایک قابل رسائی حکمت عملی ثابت ہو سکتی ہیں، تاہم اس تحقیق سے وجہ کا تعلق ثابت نہیں کیا جا سکتا۔