بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک

کیڈٹ کالج وانا پر حملہ آور تمام خوارج ہلاک ہوگئے، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایک خودکش کے علاوہ 4 خوارج کو کامیاب آپریشن کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔

فورسز کے کامیاب آپریشن کے دوران کیڈٹ کالج کے کسی بھی طالب علم یا استاد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت کالج کی بلڈنگ کو بارودی سرنگوں کے خطرے کی وجہ سے کلیئر کیا جا رہا ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے کالج میں موجود تمام طلبہ اور اساتذہ کو بحفاظت ریسکیو کرلیا، کیڈٹ کالج پر حملے کے وقت 525 کیڈٹس سمیت تقریباً 650 افراد موجود تھے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان خوارج کی کالج میں موجودگی اورکیڈٹس کی جانوں کی حفاظت کے پیش نظر آپریشن نہایت احتیاط اور حکمت عملی سے کیا گیا۔

طالب علموں کے حوصلے بلند ہیں، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فورسز نے بہادری سے دہشت گردوں کا حملہ پسپا کیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کیڈٹ کالج کی ایک عمارت میں چھپے خوارج کا تعلق افغانستان سے تھا، دہشت گرد مسلسل افغانستان سے ہدایات لے رہے تھے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز افغان خوارج نے کالج کے مرکزی گیٹ پر بارود سے بھری گاڑی ٹکرا دی تھی، دھماکے سے کالج کا مرکزی گیٹ ٹوٹ گیا تھا اور قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔

پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خارجیوں کو موقع پر ہلاک کردیا تھا، حملے کے وقت کالج میں پانچ سو ستائیس کیڈٹوں سمیت چھ سو ستائیس افراد موجود تھے۔