بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے وہ ہمارے ماموں کا بیٹا ہے، وزیر کھیل پنجاب

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پنجاب کے وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ نو مئی کو ہمیں ذلالت دیکھنا پڑی اور 10 مئی کو پاک فوج کی وجہ سے دنیا بھر میں عزت ملی ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تعریفوں سے لگتا ہے جیسے یہ ہمارے ماموں کو بیٹا ہے۔

صوبائی وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے راولپنڈی لیاقت باع اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آدھی پنجاب اسمبلی بیٹھی ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب کے نوجوان اور کھیلوں کا فروغ ہماری ترجیح ہے۔

ماضی میں میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کے پراجیکٹس کو روکا جاتا تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی آئی تو ہم نے کسی سے بدلے نہیں لیئے، اس کمپلکس میں وہ سہولیات بھی موجود ہیں جو اپوزیشن نے شروع کیں لیکن مکمل ہم کر رہے ہیں۔

صوبے میں 98 سے زیادہ سپورٹس کمپلیکس کا ہم افتتاح کر چکے ہیں، خیبر پختونخوا کا وزیراعلیٰ اپنی پرفارمنس پر کوئی بات نہیں کرے گا، ہم تنقید کرکے نہیں پرفارم کرکے ووٹ لیتے ہیں۔

ہمارے پاس وقت نہیں کہ باتیں کریں، اگلے ماہ وزیر اعلی پنجاب ملک کے سب سے بڑے اسکوائش کمپلیکس کا افتتاح کریں گی وہ کمپلیکس 1991میں شروع ہوا تھا۔

پنجاب کا وزیر جب بھی ٹی وی پر آئے گا وہ پرفارمنس پر بات کرے گا۔ کل بزدلانہ واقعہ ہوا، پاکستان وہ پھلوں والا درخت ہے جس کو پھل لگ چکے ہیں، پہلے یہ بنجر تھا، پھپوں پر پتھر ضرور لگتے ہیں، ہم گھبرانے والے نہیں ہیں، کسی وقت بیرون ممالک پاکستانیوں کے کپڑے بھی اترتے تھے لیکن اب سب انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

جب بھی ملک میں اندھیرے چھائے تو ن لیگ نے ان کو ٹھیک کیا، پنجاب کیلئے سب سے بڑی بات یہ ہے ہماری بہن بیٹیوں کی عزتیں محفوظ ہونا شروع ہو گئی ہیں، ٹورنٹو سے زیادہ لاہور پنڈی کی گلیاں محفوظ ہو گئی ہیں، سی سی ڈی پہلے بھی بن سکتی تھی،یہ غیرت مند قوم ہے۔