بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوشل میڈیا پرکراچی سے متعلق گردش کرنیوالا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، محکمہ داخلہ سندھ

کراچی (نیوزڈیسک) محکمہ داخلہ سندھ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی قرار دیتے ہوئے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغامات شیئر نہ کرنے کی اپیل کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے عوام اور میڈیا سے غیر تصدیق شدہ پیغام شیئر نہ کرنے کی اپیل کردی۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کے نام سے ایک خبر زیر گردش ہے جس کے مطابق سیکیورٹی ڈویژن نے کراچی شہر کے لیے 12 نومبر سے 30 نومبر 2025 تک اعلیٰ سطح کا سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرگردش خبر کے مطابق یہ اقدام وفاقی و صوبائی خفیہ اداروں سے موصول ہونے والی مصدقہ اطلاعات کے بعد کیا گیا ہے جن کے مطابق شہرِ قائد میں دہشت گردی یا تخریب کاری کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن نمبر HD/Sec/Alert-11/2025 کے مطابق، 12 نومبر کی رات ایک بجے سے 30 نومبر کی رات 12 بجے تک شہر میں سیکیورٹی سخت رہے گی، اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارووں کو ہائی الرٹ کیا گیا ہے۔