بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اپوزیشن کے چہروں سےپتاچل رہاہے کہ حالات کدھرجارہے ہیں،فوا چوہدری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ اپوزیشن کے چہروں سےپتاچل رہاہے کہ حالات کدھرجارہے ہیں۔

مولانااوربلاول نے ہاری ہوئی پریس کانفرنس کی ۔انہیں جب بھی حکومت ملی انہوں نے سازشیں کی ،منظم انداز میں فوج کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے ۔سیاسی محاذ پرحکومت مستحکم کھڑی ہے۔اپوزیشن کے لوگ اپنے فائدے کی اصلاحات چاہتے ہیں ،وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ پراعتماد ہیں ۔اپوزیشن فوج پرسیاسی کنٹرول چاہتی ہے

۔ڈان لیکس نواز شریف کی سوچ کی عکاسی کر تی ہے۔یہ پنجاب پولیس کی طرح فوج کوکنٹرول کرنے کانظام چاہتے ہیں۔نواز شریف نے ماضی میں بھارتی تاجروں سے ملاقاتیں کیں۔اپوزیشن فوج سے متعلق سیاسی کنٹرول کی اصلاحات چاہتی ہے۔وفاقی وزیراطلاعات نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ 23مارچ سے پہلے پہلے سیاسی ڈرامے ختم ہوجائیں۔

ہم نے ان کوباربارتنبیہہ کی ہے کہ سیاست کوگندانہ کریں۔مودی بغیرویزا نوازشریف کے گھرشادی پرآیا۔نواز شریف نے کھٹمنڈو میں مودی سے خفیہ ملاقات کی جس کی انہوں نے آج تک تردیدنہیں کی ۔خفیہ ملاقات کاتذکرہ بھارتی صحافی برکھادت کی کتاب میں ہے۔وزیراعظم عمران خان کو179ممبران کی حمایت حاصل ہے۔