اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف سمیت لیگی رہنماؤں نے پارلیمنٹ پہنچنے پر نواز شریف کا استقبال کیا، نواز شریف وزیر اعظم کے ہمراہ ان کے چیمبر میں گئے۔
ن لیگ کے ارکان اسمبلی نے ڈیسک بجا کر نواز شریف کا استقبال کیا، وزیر اعظم شہباز شریف بھی ان کے ہمراہ تھے، ن لیگی ارکان میاں نواز شریف کے ارد گرد جمع ہو گئے۔
نواز شریف نے ایوان میں موجود ارکان اسمبلی سے مصافحہ کیا، بلاول بھٹو زرداری نے نواز شریف کی نشست پر جا کر ان سے مصافحہ کیا۔









