بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانوی کمپنی کی 4افراد پر مشتمل زیر آب بیس بنانے کی تیاری

برطانیہ (ویبڈیسک) سمندر میں چھپے حقائق کو دریافت کرنے کے لیے زیر آب بیسز میں رہنے کی تیاری کر لی۔

انسانوں کو طویل مدت تک زیر آب رکھنے کے لیے اب تک متعدد زبر دست خیالات پیش کیے گئے ہیں لیکن اس بار برطانوی کمپنی ’ڈِیپ‘ ایسے ہی کسی خیال کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے پُر امید ہے۔

وینگارڈ سمندر کی تہہ میں تنصیب کی جانے والی دنیا کی پہلی فعال زیر آب انسانی بیس ہوگی۔

یہ بیس چار افراد پر مشتمل عملے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے جس میں سات یا اس سے زیادہ روز تک قیام کیا جا سکے گا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ اس بیس سے سائنس دانوں کو سمندر کی تہہ میں طویل مدت تک رکنے مین مدد ملے گی اور وہ زمین پر واپس آئے بغیر سمندر کی گہرائی میں تحقیق جاری رکھ سکیں گے۔

یہ طریقہ کورل ریفس سے متعلق نئی معلومات جاننے میں مدد دے سکتا ہے اور ممکنہ طور پر مستقبل کے خلائی مشن کے لیے خلانوردوں کی ٹریننگ کے لیے کام آسکتا ہے۔