بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرریاں کریگا‘آرمی ایکٹ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاق چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرریاں کریگا‘قومی اسمبلی سے منظور شدہ آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے اہم نکات سامنے آگئے۔

سیکشن 176 سی میں ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسزکی سفارش پر وائس چیف آف آرمی اسٹاف، ڈپٹی چیف آف آرمی چیف کا تقرر کیا جائے گا، وفاقی حکومت چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر تقرر کرے گی۔

بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ وائس آرمی چیف اپنے اختیارات اور فرائض آرمی چیف کی ہدایات کی روشنی میں انجام دیں گے، سیکشن بی میں حکومت کا لفظ تبدیل کر کے آرمی چیف کی سفارش پر تقرری کی جائےگی۔

کلاز 8 جی میں بھی ترمیم کر کے چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ 27 نومبر 2025 سے ختم تصور ہو گا، وزیراعظم آرمی چیف، چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر 3سال کیلئے کمانڈر آف نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا تقرر کریں گے۔

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی شرائط و قواعد و ضوابط کا تعین وزیراعظم کریں گے، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کو مزید 3 سال کےلیے دوبارہ تعینات بھی کر سکیں گے، وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی سفارش پر 3سال کیلئے دوبارہ تعینات کرسکیں گے۔

کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کی تقرری، دوبارہ تقرری یا توسیع کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جا سکے گا، آرمی ایکٹ میں ریٹائرمنٹ کی عمر، سروس کی معیاد اور ان کو ہٹانا کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ پر لاگو نہیں ہو گا، کمانڈرنیشنل اسٹریٹجک کمانڈ بطور جنرل پاکستان آرمی میں اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

چیف آف ڈیفنس فورسز کی مدت اس دن سے شروع ہو گی جس دن سے نوٹیفکیشن ہو گا اور آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، جنرل کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جائے گی تو ذیلی سیکشن دو کے تحت خدمات انجام دیں گے۔

وفاقی حکومت آرمی چیف (چیف اف ڈیفنس فورسز) کی فرائض اور ذمہ داریوں کا تعین کرے گی، وفاقی حکومت ملٹی ڈومین ایریاز میں انکی ذمہ داریوں اور فرائض کو محدود نہیں کر سکےگی۔