بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا ہونے کا امکان ، اوگرا سمری تیار،ذرائع

اسلام آباد :(نیوزڈیسک) پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے، اس حوالے سے اوگرا نے سمری تیار کرلی ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی کا امکان ہے۔

ذرائع بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ابتدائی ورکنگ تیارکرلی گئی ہے ، جس کے تحت پیٹرولیم مصنوعات 9 روپے 60 پیسے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول 1 روپے 96 پیسے سستا اور ڈیزل 9 روپے 60 پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کی توقع ہے۔

اس طرح مٹی کا تیل 8 روپے 82 پیسے لائٹ ڈیزل آئل 7 روپے پندرہ پیسے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا 15 نومبر کو پٹرولیم ڈویژن کوورکنگ ارسال کرے گا ، جس کے بعد پٹرول ڈویژن اور وزارت خزانہ اپنی مشترکہ ورکنگ وزیراعظم کو بھجوائیں گی۔

وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آئندہ 15 روز کے لیے کیا جائے گا۔

یاد رہے یکم نومبر کو وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔

جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 2 روپے 43 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسےفی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔