کراچی (نیوزڈیسک)پی پی ایل کا کہنا ہے کہ خیرپور کے ساون فیلڈ میں گیس دریافت ہوگئی جس کا خط پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھی بھیج دیا گیا ہے۔
ساون میں پہلی بار کنویں کی ڈرلنگ خصوصی ٹریپ ایویلوایشن اپروچ کے تحت کی گئی۔
پی پی ایل کا کہنا ہے کہ گیس کی دریافت جوائنٹ وینچر کے تحت کی گئی ہے، ساون ڈیپ نارتھ کنویں پر 14017 فٹ گہرائی تک ڈرلنگ مکمل کرلی گئی ہے اور جانچ کے دوران تقریباً 0.30 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کے ذخائر سامنے آئے ہیں۔
پی پی ایل کے مطابق نئی دریافت نے جیولوجیکل ماڈل کو درست ثابت کردیا ہے، دریافت نے خطے میں نئے ایکسپلوریشن مواقع کے دروازے کھول دیے ہیں۔
ساون فیلڈ میں دریافت ملکی توانائی شعبے کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جارہی ہے۔









