بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

او آئی سی اجلاس سے پہلے تحریک عدم اعتماد اوروزیراعلیٰ پنجاب کی ممکنہ تبدیلی کے معاملات کو نمٹایاجائےگا، اعلیٰ سطحی ریاستی اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ریاستی سطح پر ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں فیصلہ کیاگیا ہے کہ اسلامی ممالک کی تنظیم (او آئی سی) کے یوم پاکستان پر ہونے والے اجلاس اور یوم پاکستان کی تقریب میں شریک اعلیٰ غیر ملکی شخصیات کی پاکستان آمد سے پہلےوزیراعظم عمرا ن خان کیخلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد کو نمٹایا جائے۔

جمعرات کو نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدم اعتماد کی تحریک کی وجہ سے نہ صرف ملک کے اندر استحکام کی صورتحال پیدا ہورہی ہے بلکہ اس وجہ سے عالمی سطح پر بھی ملکی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہاہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ اس اعلیٰ سطحی اجلا س میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تحریک عدم کامعاملہ نمٹانےکیساتھ ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب کی ممکنہ تبدیلی کا معاملہ بھی یوم پاکستان سے پہلے پہلے نمٹایا جائے گا۔