بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کیلئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے، عمران خان

اسلا م آباد(نیوزڈیسک) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت تباہی سے بچنے کے لئے فوری آزادانہ انتخابات کا اعلان کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت اور اس کے حامیوں کو میرا واضح پیغام ہے کہ مکمل تباہی سے بچنے کا واحد راستہ فوری طور پر آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا اعلان اور انعقاد ہے۔