اسلام آباد(نیوزڈیسک )وزیر اعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 5 دن کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔
وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر اعظم نے 8 جولائی بروز جمعہ سے 12 جولائی بروز منگل تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دی ہے۔
تاہم کابینہ ڈویژن الگ نوٹی فکیشن کے ذریعے عید کی تعطیلات کا اعلان کرے گا۔
سرکاری ملازمین کی موجیں، وزیراعظم نے عیدالاضحی پر5 چھٹیوں کی منظوری دیدی








