بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنگ مسلط کرنیوالوں کو اُسی طرح جواب دینگے جیسا مئی میں دیا: فیلڈ مارشل

 

اسلام آباد:(نیوزڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جنگ مسلط کرنے والوں کو اُسی طرح جواب دیا جائے گا جیسا مئی میں دیا۔وفاقی دارالحکومت میں اردن کے شاہ دوم کے ظہرانے کے موقع پر ایوان صدر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کا کہنا تھا کہ بھارت کےخلاف جنگ میں اللہ نےپاکستان کوسربلند کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے،جنگ مسلط کرنےوالوں کواسی طرح جواب دیں گےجیسا مئی میں دیا تھا، اللہ کےحکم اوراس کےفرمان کےمطابق اپنےفرائض کی انجام دہی کرتا ہوں۔فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ مسلمان جب اللہ پربھروسہ کرتا ہے تو اللہ دشمن پر اس کی پھینکی مٹی کو بھی میزائل بنا دیتا ہے، اُنہوں نے غزوہ احد سے متعلق بات کی اورقرآنی آیات کا حوالہ دیا۔

دوسری جانب صدر آصف علی زرداری اور فیلڈ مارشل کے درمیان بھی طویل گفتگو کی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو ،برطانوی ہائی کمشنر اور امریکی سفیر بھی موجود تھے۔