اسلام آباد(نیوزڈیسک)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اہم دورے پر روس روانہ ہوگئے۔ ایس سی او کے سربراہانِ حکومت اجلاس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایس سی او کے سربراہانِ حکومت اجلاس سے خطاب میں اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔
اسحاق ڈار ایس سی او کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کیلئے تجاویز بھی دیں گے۔ ماسکو میں قیام کے دوران ایس سی او ممالک کی قیادت سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔









