آذربائیجان (ویب ڈیسک)اجتماعی کوششوں،جدت اور پائیدار ترقی کےذریعےخطہ زیادہ خوشحال مستقبل حاصل کر سکتا ہے۔وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےوسط ایشیائی علاقائی اقتصادی تعاون پروگرام کےتحت 24 کیریک وزارتی کانفرنس سےخطاب میں کہاسینٹرل ایشین ڈیجیٹل کوریڈور کو بڑھانے کیلئے مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کی تجویز پیش کر دی۔
وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان نےکانفرنس کے اس سال کےموضوع”گرین اینڈ ڈیجیٹل کیریک“ پاکستان کی گرین گروتھ،کم کاربن معیشت اور ڈیجیٹل ترقی کی قومی ترجیحات سےمکمل ہم آہنگ قراردیا،کیریک 2030 کےوسط مدتی جائزےکوعملی اقدامات میں تبدیل کرنےکا عزم کا اعادہ کیا،انہوں نے ٹرانسپورٹ،ڈیجیٹلائزیشن اورتجارت کے شعبوں کے لئےکیلئےایکشن پلان اورحکمت عملی کا خیرمقدم کیا۔
کانفرنس سےخطاب میں عبدالعلیم خان نےکہاپاکستان اےڈی بی اور رکن ممالک کےساتھ اس منصوبے کےڈیزائن،فزیبلٹی اورباقی پہلوؤں پرتعاون کیلئےتیارہے،کلائمیٹ اینڈ سسٹینبیلٹی پروجیکٹ پریپریٹری فنڈخطےمیں موسمیاتی لچک کومضبوط بنانےکےلئےنہایت اہم ہے،پاکستان موسمیاتی تبدیلی کےخدشات سے دوچار ہے،شدید موسمی حالات زندگیوں، انفراسٹرکچر اوراقتصادی ترقی کو متاثرکرسکتے ہیں۔
وفاقی وزیرمواصلات کا مشترکہ ماحولیاتی اہداف حاصل کرنےکیلئے اے ڈی بی کی جانب سے اقدامات پرزوردیتے ہوئےکہا کہ واضح نتائج پر مبنی ڈیش بورڈ کے ذریعے وزرا اور نیشنل فوکل پوائنٹس کو باقاعدہ پیشرفت رپورٹ فراہم کرنا ضروری ہے۔
اجتماعی کوششوں،جدت اور پائیدار ترقی کےذریعےخطہ زیادہ خوشحال مستقبل حاصل کرسکتا ہے۔لینڈ پورٹ اتھارٹی ایکٹ اورسنگل ونڈوالیکٹرانک سرٹیفکیٹس کے ذریعے پاکستان کو مستحکم ڈیجیٹل معیشت کی جانب لےجا رہے ہیں،کیریک ممالک کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھیں گے ۔









