بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی: ایئرپورٹ، خواتین مسافروں سے 1کروڑ کے زیورات وغیرملکی کرنسی ضبط

کراچی (نیوزڈیسک) جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹمز کے عملے نے دو مبینہ اسمگلر خواتین سے تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی ضبط کر لی۔

کلیکٹریٹ آف کسٹمز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، دو خواتین مسافروں کو انٹرنیشنل ڈیپارچر ہال میں تفتیش کے لیے روکا گیا، جہاں کسٹمز کے عملے نے ایک خاتون سے 6143 ڈالر اور 2 کلوگرام سونا اور دوسری مسافر سے 5746 ڈالر اور 1.05 کلوگرام سونا برآمد کیا۔

بیان میں کہا گیا: ”مجموعی طور پر ضبط کیے گئے سونے کے زیورات اور غیر ملکی کرنسی کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 10 لاکھ روپے ہے۔“

بیان میں مزید کہا گیا کہ“ضبط شدہ اشیاء کسٹمز پریونٹیو اسٹاف کے تحویل میں لے لی گئیں، اور باقاعدہ حراستی رسیدیں جاری کی گئیں، اور ابتدائی قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد، خواتین مسافروں کے خلاف کسٹمز قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سونا اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔“

خیال رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مبینہ طور پر موبائل فونز اور غیر ملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش کے الزام میں ایک شخص کو روکا گیا تھا جو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے آیا تھا۔

ملزم نے کہا کہ اس نے یو اے ای سے موبائل فونز خریدے اور انہیں پاکستان اسمگل کیا۔ اور اس سال وہ پاکستان کے مختلف ہوائی اڈوں سے کم از کم 19 مرتبہ یو اے ای کا سفر کر چکا ہے۔