بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پیپلز پارٹی کا کل ملک گیر یوم سیاہ منانے کا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کل ملک گیر یوم سیاہ منانے گی ۔پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا ۔5 جولائی 1977 کو سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت کو سابق امر ضیاء الحق کی جانب سے ختم کیا گیا تھا ۔مرکزی قیادت کی جانب سے اعلان کے ساتھ ہی مرکزی سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے بیان جاری کردیا ۔پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے کہاہے کہ5جولائی کو پہلےمنتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی عوامی جمہوری حکومت پر شب خون مارا گیا۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک بھر میں 5جولائی یوم سیاہ ترین کے طور پر مناتی ہے۔ مرکزی صوبائی اور ذیلی دفاتر گھروں گاڑیوں پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے۔پیپلز پارٹی کے وفاقی و صوبائی وزرا یوم سیاہ کے پروگراموں میں شریک ہونگے،یوم سیاہ پر آئین پرست جمہوریت دوست پارٹیوں کے قائدین اور عوامی طبقات کے نمائندگان کو شرکت کیلئے مدعو کیا جائے گا۔