بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دورہ سری لنکا کیلئے تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں، بابر اعظم

لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ سری لنکا کا دورہ 2015ء کے بعد کر رہے ہیں، تمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ یاسر شاہ واپس آئے ہیں، سری لنکا میں اسپنرز کو مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم سری لنکا کی کنڈیشنز کے لئے تیار ہیں، فاسٹ بولرز پر بھی اعتماد ہے، وہ بھی ہر کنڈیشن میں اچھا پرفارم کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل ہمارے پاس کافی وقت تھا، اس سیریز کے پوائنٹس اہم ہیں، ہوم سیریز میں ہر ٹیم مضبوط ہوتی ہے، اسے فائدہ ہوتا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے مزید کہا کہ ٹیسٹ میں ایڈجسٹ ہونے میں وقت لگتا ہے، ہم ٹیسٹ کرکٹ میں بھی ٹریک پر آرہے ہیں۔

بابر اعظم کا یہ بھی کہنا ہے کہ شعیب اختر نے کیمپ آکر فاسٹ بولرز کی بہت حوصلہ افزائی کی۔