بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برطانیہ میں 15 سال کی شدید ترین سردی، لوگوں کو سنگین مشکلات کا سامنا

برطانیہ کے مختلف علاقوں میں شدید سردی نے جنم لیا، اور ملک نے 15 سال میں سب سے کم درجہ حرارت دیکھا۔ درجہ حرارت منفی 12 سینٹی گریڈ تک گرنے سے لوگوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو گئی اور متعدد اسکول اور تعلیمی ادارے بند ہو گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق، سردی کے اثرات سب سے زیادہ بزرگ افراد، اسکول کے طلبہ اور اسپتالوں میں موجود مریضوں پر پڑے ہیں۔ شمالی اسکاٹ لینڈ میں 11 جنوری کے بعد سب سے کم درجہ حرارت منفی 12.6 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ویلز میں 7.2، انگلینڈ میں 6.7 اور شمالی آئرلینڈ میں منفی 6 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت گر گیا۔
شدید برفباری اور بارشوں کی وجہ سے پیمبروک شائر، کارمارتھن شائر اور سیریڈیجن کے کئی اسکول بند کر دیے گئے ہیں، جس سے تعلیمی نظام موقت طور پر متاثر ہوا۔
یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے امبر اور ییلو وارننگ جاری کر دی ہے، جبکہ میٹ آفس نے آج بھی برفباری کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔