پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف چائلڈ اسٹار عریشہ رضی نے اپنے شوہر عبداللہ فرخ اور ننھے بیٹے کے ساتھ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ مداحوں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی اس خوبصورت روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بے حد سراہا۔
عریشہ رضی نے کم عمری میں میرے پاس پاس جیسے مقبول ڈرامے میں نادیہ جمیل، دیپک پروانی اور معمر رانا کے ساتھ اداکاری کر کے شہرت حاصل کی۔ اس کے علاوہ وہ تھوڑی سی وفا سمیت متعدد ڈراموں اور کمرشلز میں بھی نظر آئیں، اور بہترین چائلڈ ایکٹریس کے طور پر اپنی مضبوط پہچان بنائی۔
اداکارہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں۔ شادی کے بعد وہ بیرونِ ملک منتقل ہوگئیں جہاں انہوں نے اپنے بیٹے کو جنم دیا اور اپنی ذاتی زندگی کو وقت دیا۔
عریشہ کے مداح خوش ہیں کہ وہ زندگی کے اس اہم روحانی سفر میں اپنے خاندان کے ساتھ شریک ہوئیں، اور ان کی واپسی یا مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں جاننے کے بھی منتظر ہیں۔









