لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ بھٹوکے کالے سیاسی کارنامے ہمیں انہیں بتانے پڑیں گے،جب 73کاآئین دیاگیاتوبھٹونے اسے چارگھنٹے میں ختم کردیا۔
بھٹونے اپنے اقتدارمیں ہربراکام کیا۔روز شام بھٹو کی ڈیموکریسی پرلیکچردئیے جاتے ہیں۔بھٹونے آمرکی گود میں پرورش پائی ۔انہوں نے اقتدارمیں ہربراکام کیا۔بھٹونے مخالفین کوقتل کرایاانہیں جیل میں ڈلوایا۔ہمارے سرپرناچتے ہیں کہ 73کاآئین دیا۔بلاول صاحب آپ نے خاتون اول پرکرپشن کاالزام لگایااگر آپ کے پاس ثبوت ہے توسامنے لائیں ۔
جوخواتین سیاست میں نہیں ہیں ان پرمغلظات نہ بکیں۔آپ کے داداقائداعظم محمد علی جناح کوگالیاں دیتے تھے۔آپ کے سیاسی کارنامے ہمیں معلوم ہیں ۔بلاول بے بی نے کہاکہ خاتون اول کوپیسے دئیے بغیرکوئی کام نہیں ہوتا۔بلاول بے بی کی پھوپھوجیل میں جاچکی ہیں ۔گھرکی خواتین کے خلاف بیان بازی نہیں کرنی چاہیے۔
آپ کی والدہ کی کرپشن کاذکرتوکونڈولیزا رائس کی کتاب میں بھی ہے۔جب آپ ہماری گھرکی خواتین کے بارے میں بات کریں گے توآپ کی سات نسلوں کی سیاست کوعوام کے سامنے رکھاجائے گا۔میں آپ کے دادایانانا پرذاتی حملے کرنے نہیں آیا۔وزیراعظم جنوبی پنجاب کے حوالے سے اہم میٹنگ کرنے جارہے ہیں
جس کامقصد جنوبی پنجاب پیکیج ہے۔جس جرم پربھٹوکوپھانسی دی گئی وہ غلط تھی نہیں دینی چاہیے تھی۔جوسازشیں ہورہی ہیں وہ بیرونی آقائوںکی ایماپرہورہی ہیں ۔حکومت قومی خرچے پربلاول کواردوسکھانے کاانتظام کریگی۔تحریک عدم اعتماد پرہمارے پاس اے بی سی پلاننگ ہے۔قومی اسمبلی کااجلاس بلاکرتحریک عدم اعتماد ناکام بنائی جائیگی۔
پنجاب کے وزیراعلیٰ کافیصلہ وزیراعظم کی صوابدیدپرہے۔یہ جسے چالیس لوگ لاکرڈراتے ہیں وہ کوئی اورحکومت ہوگی۔کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جومائنس نہیں ہوتی۔اس وقت جومعاملہ ہے وہ تحریک عدم اعتمادکاہے۔