لاہور(نیوزڈیسک)صوبہ بھرمیں گورننس اورصفائی کے نظام میں بہتری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےبڑےفیصلے کر لیے، ستھرا پنجاب کے غیرمعیاری ٹھیکیداروں کی ادائیگیاں فوری طور پر روک دیں۔
صفائی اورگورننس کے معیارکو بہتر بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اہم اجلاس کی صدارت کی، معیار پر پورا نہ اترنے والے ستھرا پنجاب کے کنٹریکٹرز کی ادائیگیاں فوری روکنے کی ہدایت کردی۔
پنجاب کےمختلف شہروں میں صفائی کی ناقص صورتحال پروزیراعلیٰ نے برہمی کا اظہارکرتےہوئےکہا آوارہ کتوں کےکاٹنے اور مین ہول میں گرنے کےواقعات پرمتعلقہ ڈپٹی کمشنرزکی سخت سرزنش کی،کہا 2 وارننگ ہونگی،تیسری مرتبہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرتبدیل کردیاجائیگا۔
وزیر اعلی مریم نواز نےکہا کہ پنجاب میں گڈگورننس کو نیکسٹ لیول پر لےجانا اولین ترجیح ہے،عوامی مسائل میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔









