لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے کہا ہے کہ پارٹی کے صدر میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔
ضلع راولپنڈی میں 10 لاکھ فی ٹریکٹر سبسڈی کے ساتھ چوبیس کاشتکاروں کو وزیر اعلی پنجاب ہائی پاور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت ٹریکٹرز دینے کی تقریب ہوئی، رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے خوش نصیبوں میں ٹریکٹرز کی چابیاں تقسیم کیں۔
رکن قومی اسمبلی طاہرہ اورنگزیب نے ممبران پنجاب اسمبلی شازیہ رضوان اور طاہرہ مشتاق ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کے ہمراہ تین خواتین سمیت چوبیس کاشتکاروں کو ٹریکٹروں کی چابیاں تقسیم کیں۔
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب مریم کا ویثزن کسانوں کے ساتھ کھڑا ہونا کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خود کفیل ہوگا پنجاب حکومت کسان کے ساتھ کھڑی ہے۔
طاہرہ اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وہ کونسلر تھیں تو بارانی زرعی یونیورسٹی کا مطالبہ میاں نواز شریف سے کیا آج یہ یونیورسٹی اس کے سامنے نواز شریف پارک، اسپورٹس کیمپلیکس، کرکٹ اسٹیڈیم، ڈویثزنل، پبلک اسکول، میٹرو بس اور اب ماحول دوست گرین الیکٹرک بسیں راولپنڈی کو مل چکی، کسان کو دس لاکھ سبسڈی پر ٹریکٹر اور بغیر سود کے کسان کارڈ پر قرضے مل رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین سورت واقعہ پڑھ کرسویا کریں فاقہ نہیں رہے گا، میاں نواز شریف کے لیے صحت کی دعا کریں، ان کی سرجری ہوئی ہے۔
ڈویثزنل ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سید شاہد بخآری کا کہنا تھا کہ پنجاب میں فرست فیز میں 9500 اور سکینڈ فیز میں پھر 9500 ٹریکٹر سبسڈی پر اور 1000ٹریکٹر مفت کسانوں میں تقسیم ہو چکے ہیں راولپنڈی ڈویثزن کو پہلے 562 اور ضلع راولپنڈی کو 165 ٹریکٹر ملے۔
اب ڈویثزن کی سطح پر مزید 591 گرین ٹریکٹر ملنے جارہے ہیں اب تک پنجاب میں کسان کارڈ پر 57 ارب بلاسود قرضے دئیے گے جن میں سے نوے فیصد قرضے کسانوں نے واپس کردئیے جو ایک ریکارڈ ہے۔
کسان کارڈ کے بلاسود قرضے سے کھاد۔بیج اور کاشتکاری کی دیگر ضروریات پوری کی گئیں۔









