اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) کی تشکیل نوکردی، وفاقی وزیر خزنہ کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر برقرار رہیں گے۔
ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےکابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نوکردی اور وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ قیصر احمدشیخ کو ای سی سی کا رکن مقرر کیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ ای سی سی کے چیئرمین کی حیثیت سے برقرار رہیں گے ۔
تشکیل نو کے بعد ای سی سی کے ارکان کی تعداد بڑھ کر 8 ہوگئی ہے، ارکان میں وزیر اقتصادی امور، وزیر بجلی ، وزیر پیٹرولیم، وزیر تجارت، وزیر نیشنل فوڈسیکیورٹی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی شامل ہیں۔









