بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان

پشاور(نیوزڈیسک)اسپیشل برانچ کو انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا۔خیبر پختونخوا حکومت کا دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے خصوصی پولیس یونٹ کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت پولیس کے اسپیشل برانچ سے متعلق اہم اجلاس وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ہوا ۔ وزیر اعلیٰ سہیل خان نے اسپیشل برانچ کو باقاعدہ اسپیشلائزڈ علیحدہ کیڈر کے طور پر قائم کرنے اور صوبے بھر میں اسپیشل برانچ کے لیے نئی عمارتوں کے قیام کی بھی منظوری دے دی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو 5 ارب 26 کروڑ روپے سے زائد کی رقم دی جارہی ہے جس سے انفراسٹراچکر کی بہتری، گاڑیاں، ٹینیکل آلات اور جدید ترین ٹیکنالوجی کا حصول یقینی بنایا جائے گا۔ اسپیشل برانچ کےلیے ایک ہزار 221 نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2025 میں اسپیشل برانچ نے دو خود کش جیکٹس ،بتیس آئی ای ڈیز، 70 راکٹ شیل اور 228 ہینڈ گرنیڈ ناکارہ بنائے۔

وزیر اعلیٰ سہیل خان نے کہا کہ اسپیشل برانچ کو انٹیلیجنس اور انسدادِ دہشتگردی کے تقاضوں کے مطابق جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پولیس کلیدی ستون ہے، اسپیشل برانچ کی استعداد بڑھانے کے لیے تمام وسائل دیں گے۔