بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ضمنی انتخابات، ن لیگ کا کلین سویپ، قومی اسمبلی میں نمبر گیم تبدیل، پی پی پرانحصار ختم

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کے کلین سویپ نےقومی اسمبلی میں نمبرگیم بدل دی،حکمران جماعت کاسادہ اکثریت کے لیےسب سےبڑی اتحادی،پاکستان پیپلزپارٹی پرانحصاربھی ختم ہوگیا،یہ ضرورت چھوٹی اتحادی جماعتوں کی حمایت سے پوری ہوجائے گی۔

ضمنی انتخابات میں مزید 6 نشستیں ملنے کےبعد قومی اسمبلی میں حکمران جماعت کی نشستوں کی تعداد بڑھ کر 132ہوگئی،سادہ اکثریت کےلیےن لیگ کو 169 اراکین درکارتھےجو پیپلز پارٹی کےعلاوہ باقی اتحادی جماعتوں کےتعاون سےممکن ہوگئی ہے۔

74 نشستوں کے باوجود ایوان میں پیپلز پارٹی کا اتحادی کردار کمزور ہوگیا،اب حکومت کواپنا وجود برقرار رکھنے اور قانون سازی کے لیےپیپلز پارٹی پر انحصارنہیں کرنا پڑے گا،قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی 22،مسلم لیگ ق کی 5،استحکام پاکستان پارٹی کی 4،مسلم لیگ ضیا،بی اے پی اورنیشنل پارٹی کی ایک ایک نشست ہے جبکہ آزاد ارکان کی تعداد 4 ہے۔

ن لیگ قومی اسمبلی میں دیگر اتحادیوں کوساتھ مل کر آزادانہ طورپرقانون سازی کی پوزیشن میں آگئی،نئی پیشرفت پیپلزپارٹی کی سیاسی حیثیت کےلیےبڑا دھچکا سمجھی جا رہی ہے۔