بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موٹرسائیکل سواردونوں افراد کیلئے ہیلمٹ لازمی قرار، ورنہ ای چلان ہوگا

کراچی (نیوزڈیسک) موٹر سائیکل سواروں کے لئے نئی پابندی عائد کردی گئی، اگر موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کا استعمال محفوظ سفر کی ضمانت ہے، ہیلمٹ پہننے سے کسی بھی حادثے میں آپ کا سر اور آنکھیں محفوظ رہتی ہیں جبکہ دھول ، مٹی اور دھوپ سے بچاتا ہے۔

اب موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ کا استعمال لازمی قرار دیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا ہے کہ اگر موٹر سائیکل پر دو افراد بیٹھے ہیں تو صرف ڈرائیور ہی نہیں بلکہ دونوں افراد کو ہیلمٹ پہننا ہوگا، اگر پیچھے بیٹھے افراد نے ہیلمٹ نہ پہنا تو ای چالان ہوگا۔

ڈی آئی جی ٹریفک نے آن لائن رائیڈرز کو کہا کہ وہ بھی اپنے ساتھ اضافی ہیلمٹ لازمی رکھیں ورنہ ان کا بھی چالان کر دیا جائے گا۔

انھوں نے خبردار کیا کہ یاد رکھیں چالان بھی پانچ سو نہیں پورے پانچ ہزار کا ہوگا۔

حکام نے شہریوں کو محفوظ سفر کی ہدایت کرتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال پر زور دیا ہے۔