بنگلور(نیوزڈیسک) بھارتی ایئر لائن کمپنی کے ایک 60 سالہ پائلٹ روہت سرن نے جہاز کی ساتھی عملے کو بنگلور کے ایک فائیو اسٹار ہوٹل میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 26 سالہ خاتون کیبن کریو نے پائلٹ کے خلاف شکایت مقامی تھانے میں درج کرائی ہے۔ پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا۔
پولیس کو دیئے گئے بیان میں خاتون کیبن کریو نے بتایا کہ جنسی زیادتی کا یہ واقعہ 18 نومبر 2025 کو مقامی ہوٹل میں پیش آیا۔
نوجوان خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ ایک چارٹرڈ فلائٹ کے ذریعے رات گئے بنگلور پہنچے تھے اور واپسی کے لیے رات ہوٹل میں قیام تھا۔
متاثرہ خاتون نے مزید کہا کہ ملزم پائلٹ نے اپنے کمرے کے باہر سگریٹ پینے کی پیشکش کی اور زبردستی کمرے کے اندر کھینچ لیا۔
خاتون کیبن کریو نے مزید بتایا کہ مجھے نوکری سے نکالنے کی دھمکیاں دیکر ڈرا دھمکایا اور تشدد کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی تھانے کی پولیس نے اس سنگین نوعیت کے کیس کو مزید تفتیش کے لیے بنگلورو کے ہلاسورو پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
بنگلورو پولیس فی الحال تفصیلی بیانات ریکارڈ کرنے، شواہد اکٹھے کرنے، ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے اور واقعات کی ترتیب کی چھان بین کے عمل میں ہے۔
تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے جب کہ پائلٹ کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری یا قانونی چارہ جوئی بھی شروع نہیں کی گئی۔
یاد رہے کہ خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات کے باعث مودی کے ہندوستان کو ریپستان کہا جاتا ہے، جہاں گائے تو محفوظ ہے لیکن ایک عورت کی عزت محفوظ نہیں۔









