بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی، 60 لاکھ کی چوری، ملزمان نقدی و سونا گھر میں واپس پھینک گئے

ملزم نے دو روز قبل یوسی چیئرمین کے گھر سے 40 لاکھ روپے اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کیے تھے

کراچی:(نیوزڈیسک)ڈسٹرکٹ ملیر گلشن حدید کے یوسی چیئرمین رضا جتوئی کے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات کے دوران لوٹ کر لے جانے والی نقدی اور طلائی زیورات ملزمان گھر کے صحن پر پھینک کر فرا ر ہوگئے۔

ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق رضا جتوئی نے خود تھانے آکر بتایا کہ میرے گھر پر دو روز قبل چوری کی واردات ہوئی جس میں ملزمان 40 لاکھ روپے کیش اور 20 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے تھے۔

رضا جتوئی کے مطابق گزشتہ روز میری اہلیہ صحن میں بلیوں کو کھانا ڈا ل رہی تھی تو انھوں نے دیکھا کہ ایک تھیلے میں مذکورہ رقم اور طلائی زیورات پڑے ہوئے تھے۔

خالق پیرزادہ نے تعجب کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مشکل ہے کہ چور چوری کیا ہوا سامان واپس کردے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔