بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی پی 116 پولنگ میں ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں: رانا ثنا

فیصل آباد(نیوزڈیسک) سینیٹر اور مشیر وزیراعظم راناثنا اللہ نے کہاہے کہ ضمنی انتخابات سب کے سامنے ہوئے، پی پی 116 میں ایک بھی ووٹ کی ہیرا پھیری ہو تو استعفیٰ دینے کو تیار ہوں، عام انتخابات میں 50 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتا ہے، ضمنی انتخابات میں 25 سے 30 فیصد ٹرن آؤٹ مناسب سمجھا جاتاہے۔

تفصیلات کے مطابق راناثنااللہ نے کہا کہ ایک صوبائی حلقے میں 50 ہزار ووٹ پڑیں تو اس سے زیادہ کیا ہو سکتا ہے، مخالفین نے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کی سیاست کرنی ہے تو کیا ہمارا قصورہے؟ ہم نے کب کہا تھا اسلام آباد پر حملہ اور9مئی کریں؟ جرم کی پکڑ نہیں ہو گی تو ہر بندہ چاہے گا کسی کے بھی گھر پر حملہ کر دے گا، پی پی 116 میں 48 ہزار میں 15 ہزار ووٹ ایسے پڑے جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دیاتھا۔

مشیر وزیراعظم کا کہناتھا کہ عوام سے وزیراعلیٰ پنجاب کی محنت اور اقدامات کا سنا ہے، میں سی سی ڈی کا ناقد ہوں، سپورٹ پی ٹی آئی کوووٹ دینے کی حد تک تھی، وہ سپورٹ پی ٹی آئی کے جلسوں اور جلاؤ گھیراؤ میں نہیں آئی، پی ٹی آئی نے احتجاج کیے،کیا 100 یا150 سے زیادہ لوگ نکلے، 2024کے الیکشن میں کچھ حلقوں میں لوگ رہے،ہمیں اس کا نقصان ہوا۔