بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ میں خونریزی جاری، اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور 4 فلسطینی شہید ہو گئے، حالانکہ عالمی برادری کی جانب سے جنگ بندی پر زور دیا جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق، 10 اکتوبر کے غزہ امن معاہدے کے بعد اسرائیل نے اب تک 500 سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے نتیجے میں 300 سے زیادہ فلسطینی جان سے گئے۔
اقوام متحدہ کی امدادی تنظیم UNRWA نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ علاقے کی 90 فیصد سے زائد آبادی امداد پر منحصر ہے اور اکثر لوگوں کو دن میں صرف ایک بار کھانا مل پاتا ہے۔
ادھر، امریکی حمایت یافتہ متنازعہ امدادی تنظیم “غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن” نے بھی علاقے میں اپنے آپریشن روکنے کا اعلان کیا، کیونکہ تنظیم کے مراکز پر امداد کی تقسیم کے دوران اسرائیلی حملوں میں سیکڑوں فلسطینی متاثر ہوئے تھے۔