امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دولت میں صرف دو ماہ کے دوران 1.1 ارب ڈالر کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی جریدے فوربز کے مطابق اس کمی کی سب سے بڑی وجہ ٹرمپ میڈیا اینڈ ٹیکنالوجی گروپ (TMTG) کے شیئرز میں شدید گراوٹ ہے۔
رپورٹ کے مطابق، ستمبر 2025 میں ٹرمپ کی مجموعی دولت 3.7 ارب ڈالر تھی، جو اب کم ہو کر 2.6 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے TMTG کے شیئرز 10.18 ڈالر تک گر گئے، جس کے باعث ٹرمپ کی دولت میں نمایاں نقصان ہوا۔
فوربز نے بتایا کہ کرپٹو مارکیٹ میں اچانک مندی نے بھی ان کے اثاثوں کو متاثر کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال سے ستمبر 2025 تک ٹرمپ کی دولت میں 3 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا تھا، جس کی وجہ ٹرمپ فیملی کی کرپٹو سرمایہ کاری تھی۔ اس اضافہ کے بعد وہ فوربز کی امریکہ کے 400 امیر ترین افراد کی فہرست میں 201ویں نمبر پر آئے تھے۔
صرف دو ماہ میں ٹرمپ کے اثاثوں میں 1.1 ارب ڈالر کی کمی








