بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ

اسرائیلی وزیراعظم کا سیکیورٹی خدشات کے باعث بھارت کا دورہ منسوخ
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر اپنا مجوزہ بھارت کا دورہ ایک بار پھر منسوخ کر دیا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں حال ہی میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر تحفظات بڑھ گئے، جس کے باعث نیتن یاہو نے رواں سال کے آخر میں طے شدہ دورہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس دورے کے دوران ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول تھیں۔
اس سے قبل بھی نیتن یاہو نے ستمبر میں ہونے والا ایک روزہ دورہ منسوخ کیا تھا، جبکہ وہ آخری بار 2018 میں بھارت کے سرکاری دورے پر آئے تھے۔