بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 وزیرِ اعظم سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور کی ملاقات، ریجنل ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف سے وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر نے ملاقات کی جس میں ریجنل ڈپلومیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے حنا ربانی کھر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں وزیر مملکت نے وزیرِ اعظم کو دولت مشترکہ سربراہان اور روانڈا میں حال ہی میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ملاقات میں پاکستان کے خارجہ امور، خاص کر ریجنل ڈپلومیسی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔