اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ فیض حمید کا ٹرائل ابھی مکمل نہیں ہوا معاملہ زیرسماعت ہے اس لیے مزید تفصیل نہیں بتاسکتے ۔
تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہناتھا کہ جیسے ہی کوئی فیصلہ آئے گا تو بتائیں گے، فوج کا احتساب کا نظام بہت سخت ہے ، کورٹ مارشل کے معاملے پر قیاس آرائی سے گریز کیا جائے ، فیض حمید کا کورٹ مارشل ایک قانونی اور عدالتی عمل ہے، جیسے ہی عملدرآمد ہو گا، کوئی فیصلہ آئے گا تو بتائیں گے ۔









