بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

برازیل کےسابق صدر کو 27 سال قید کی سزا

برازیل کے متنازع سابق صدر جائر بولسونارو کو ملک کی تاریخ میں پہلی بار بغاوت کی سازش اور جمہوری اداروں پر حملے کے الزامات میں 27 سال اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ سپریم فیڈرل کورٹ کے حکم پر 70 سالہ بولسونارو کو برازیلیا میں فیڈرل پولیس ہیڈکوارٹر کی جیل میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ سابق صدر نے 2022 کے انتخابات کے بعد اقتدار پر قبضے کے لیے فوج کو استعمال کرنے کی کوشش کی، صدارتی محل اور کانگریس پر حملوں کی حوصلہ افزائی کی اور ملکی قومی ورثے کو نقصان پہنچانے میں سہولت کاری کی۔ طویل عرصے تک اپنی رہائش گاہ پر نظر بند رہنے والے بولسونارو کے خلاف اپیل کی مدت ختم ہوتے ہی سزا پر فوری عملدرآمد کا حکم جاری کیا گیا۔ سابق صدر کے حامیوں نے اس فیصلے کو عدالتی انتقام قرار دیا ہے، جبکہ موجودہ حکومت اسے جمہوریت کی کامیابی اور آئینی بالادستی کی جیت قرار دے رہی ہے۔