قطر ایئر ویز 5 سال بعد دوبارہ دنیا کی بہترین ایئر لائن کے طور پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025 کے لیے دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کی ہے۔ ہر ایئر لائن کو 10 میں سے اسکور دیا گیا، جو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ پر برابر وزن کے ساتھ مبنی ہیں۔
قطر ایئر ویز نے یہ تینوں معیار بہترین طور پر پورے کرنے کی وجہ سے دنیا کی سب سے اعلیٰ ایئر لائن کا اعزاز حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کی اتحاد ایئر ویز دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک تیسری پوزیشن پر رہی۔
دنیا کی بہترین ایئر لائنز کی فہرست جاری، پہلا نمبر قطر ایئر ویز کا








