کراچی (نیوز ڈیسک ) وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم میں ہمارے ساتھ ہے اور اس میں ہمارے صاف ستھرے لوگ بیٹھے ہیں۔ علی زیدی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کہنے سے کچھ فرق نہیں پڑتا ہے،
ایم کیو ایم حکومت کی اتحادی ہے۔ ان کا کہنا تھا ہمارے ملک میں یہ ایک بڑا مسئلہ ہے کہ قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے جبکہ پیپلزپارٹی پر 90 فیصد سے زائد کیسز انکے اتحادیوں نے ہی بنائے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ 90 کہ دہائی میں سینیٹ کی کمیٹی نیمنی لانڈرنگ کی رپورٹ بنائی تھی۔
انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بولنے سے پہلے ایک بار اپنے والد آصف علی زرداری سے پوچھ لیں کہ انہوں نے وراثت میں ملنے والے اربوں روپے کیسے کمائے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کے دوران طھٹے بگڑے ہوئے بچے کی طرح رونے سے پہلے اپنے والد جنہیں مسٹر 10 پرسنٹ کہا جاتا ہے، سے سوال کرنے کی ہمت کریں۔