چیچہ وطنی(نیوزڈیسک)جس کا نام عمران خان ہے وہ شناختی کارڈ دکھا کر مفت بریانی کھائے، چیچہ وطنی کا ریسٹورنٹ انوکھا فلیکس لگا کر راتوں رات وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرسابق وزیراعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ ایک فلیکس وائرل ہوا جس پر درج ہے کہ جس کا نام عمران خان ہے وہ اپناشناختی کارڈساتھ لائے اور بریانی مفت کھالے۔ریسٹورنت کے مالک حافظ نعمان کا کہنا ہےکہ انہوں نے مفت بریانی کی یہ پیشکش عمران خان کی محبت میں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے شناختی کارڈ کی شرط اس لئے رکھی ہے کہ عمران نام کے تو سینکڑوں لوگ ہوں گے لیکن عمران خان نام ہو تو تب ہی اس کو مفت بریانی دیں گے۔انہوں نے کہاکہ ابھی تک تو ہمارے پاس عمران خان نام کا بندہ تو کوئی نہیں آیا لیکن اس فلیکس کی وجہ سے ہمارے ریسٹورنٹ پر بہت لوگ آرہے ہیں اور ہماری سیل کئی گنا بڑھ گئی ہے۔حافظ نعمان کے مطابق عمران خان سیاست میں سرفہرست ہیں اور وہ ہرنوجوان کی آواز ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس فلیکس کے لگانے پر انتظامیہ کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں ہے تاہم اس روڈ پرسے جو بھی گزرتا ہے وہ فلیکس کے ساتھ سلیفی لیتاہے اورپھر اپنا اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پانچ جولائی کو عمران خان چیچہ وطنی میں آرہے ہیںہم نے ان کی آمدکی خوشی میں ان کے نام سے مفت بریانی کی آفر دی ہے۔حافط نعمان کے مطابق ان کی خواہش ہے کہ عمران خان بھی ریسٹورنٹ پر آئیں اور وہ انہیں خوداپنے ہاتھ سے بریانی پیش کریں۔
جس کا نام عمران خان،آکر مفت بریانی کھائے،چیچہ وطنی کا ریسٹورنٹ انوکھا فلیکس لگا کر راتوں رات وائرل
