بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انجام نظر آنے پر وزیر اعظم کا ذہن ماؤف ہو چکا ہے ، شہباز شریف

لاہور ( نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنا انجام نظر آنے لگا ہے جس کے باعث وہ چور چور کا واویلا مچا کر غیر اخلاقی زبان بھی استعمال کر رہے ہیں ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نازک معاملات پر غیر محتاط بیانات سے کشمیر کاز کو نقصان ہوگا ،عمران خان جہاں جا رہے ہیں غلاظت کے ڈھیر جمع کر رہے ہیں ، یہ کی یہ غلاظت کون صاف کرے گا ، یہ گھٹیا سیاست کر رہے ہیں

، ایک ایسا شخص جو بذات خود خوفزدہ ہے وہ کہتا ہے چور ، ڈاکو کو نہیں چھوڑوں گا ۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی تقاریر میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑا دی ہیں ، چور اور ڈاکو کا سن سن کر کان پک چکے ہیں ، کیا پاکستان کے تجارتی مفادات دوسرے ممالک سے جڑے ہوئے نہیں ؟ ، ان کے ساتھیوں کو چاہئے کہ جب کچھ ایسا کہنے لگیں ان کے منہ پر ٹیپ لگا دیں ۔