بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈونیشیا: طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ، 84 ہلاکتیں اور 65 لاپتا

جکارتہ: انڈونیشیا میں شدید طوفانی بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات میں 84 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ 65 افراد لاپتا ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حادثات انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں پیش آئے۔ مختلف واقعات میں 95 افراد زخمی بھی ہوئے اور ہزاروں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو گئے ہیں۔
انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی بارشوں اور سیلاب نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ٹیمیں لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔