بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ورلڈ بینک: طالبان نے بجٹ کا نصف حصہ سیکیورٹی پر خرچ کر دیا

کابل سے ورلڈ بینک کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان طالبان نے مالی سال 2025 کے پہلے سات ماہ میں قومی بجٹ کا تقریباً نصف حصہ سیکیورٹی کے شعبے پر خرچ کیا۔
رپورٹ کے مطابق اس عرصے میں سیکیورٹی کے نام پر 75.6 ارب افغانی استعمال ہوئے جو کل اخراجات کا 49 فیصد بنتے ہیں۔ اکتوبر 2025 میں حکومتی اخراجات 24.3 ارب افغانی تک پہنچ گئے، جبکہ درآمدات میں 21 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا اور یہ 7.6 ارب ڈالر تک جا پہنچی۔
ورلڈ بینک نے کہا کہ سیکیورٹی پر غیر معمولی اخراجات عالمی تشویش کا باعث ہیں۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ وسائل اکثر ایسے عناصر پر خرچ ہو رہے ہیں جن کی وجہ سے خطے میں عدم استحکام بڑھ رہا ہے۔ پاکستان اور عالمی برادری بھی افغان سیکیورٹی خدشات پر متعدد بار تشویش ظاہر کر چکی ہے۔