اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام فورس کے مرد اور خواتین ونگ کے ارکان مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے ہیں جنہوں نے وہاں پارلیمنٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کی ریہرسل بھی کی ۔
ذرائع کے مطابق انصارالسلام فورس کی طرف سے پارلیمنٹ کی سیکیورٹی سنبھالنے کا عمل مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر شروع ہوگا۔دریں اثنا جے یوآئی کی ذیلی تنظیم انصارالسلام کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت مرکزی سالار انجینئرعبدالرزاق عابد لاکھو نے کی۔ اجلاس میں مرکزی معاونین اور چاروں صوبائی سالار شریک ہوئے ۔اجلاس میں انصار السلام کی جانب سے ممبران قومی اسمبلی کو سیکیورٹی دینے سے متعلق مشاورت کی گئی ۔زرائع کے مطابق اجلاس میں انصار السلام کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز کو سیکیورٹی دینے سے متعلق امور زیر بحث آئے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ممبران پارلیمنٹ کی سیکیورٹی یقینی بنائے گے، ضرورت پڑنے پر ملک بھر سے مزید رضا کاروں کو بلایا جائے گا۔