بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

منگولیا میں آئندہ ہفتے شدید سردی، درجہ حرارت منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کا خدشہ

منگولیا کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف علاقوں میں شدید سردی اور برفباری متوقع ہے۔ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی 39 سے منفی 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے کی رات سے مغربی اور وسطی منگولیا میں شدید برفباری ہوگی، جبکہ التائی پہاڑوں اور جنوبی صوبوں جیسے امنوگووی، ڈنڈگووی اور ڈورن گووی میں طوفانی ہوائیں چلنے اور برفانی طوفان آنے کا امکان ہے، جہاں ہوا کی رفتار 18 سے 20 میٹر فی سیکنڈ تک پہنچ سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے اولان باتور اور ملک کے 21 صوبوں کے رہائشیوں، بشمول خانہ بدوش چرواہوں، کو ممکنہ آفات سے بچاؤ کے لیے اضافی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ منگولیا کی سردیوں کا موسم طویل اور سخت ہوتا ہے، اور درجہ حرارت اکثر منفی 25 سے منفی 45 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہتا ہے۔